انسٹاگرام کا پرائیویسی سے متعلق نیا فیصلہ آپ کے ’ڈی ایمز‘ میں کیا تبدیلی لائے گا؟

ڈائریکٹ میسیجز(ڈی ایم) نوجوانوں میں مقبول سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کی ایک خاص پیشکش سمجھے جاتے ہیں لیکن آٹھ مئی 2026 سے ان کے ذریعے پیغام رسانی کا عمل اتنا محفوظ نہیں رہے گا جتنا پہلے تھا۔

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے ان پیغامات کے لیے ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر کی وجہ سے ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ تک پیغام انکرپٹڈ شکل میں جاتا تھا تاہم اب ایسا نہیں ہو گا۔انسٹا گرام کے براہِ راست پیغامات میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا خاتمہ میٹا کے جانب سے ایک بڑے ’یو ٹرن‘ کے مترادف ہے، جس نے اس سے قبل اس ٹیکنالوجی کو صارف کی پرائیویسی کا سنہری معیار قرار دیا تھا۔ ’ای ٹو ای ای‘ آن لائن پیغام رسانی کی سب سے محفوظ شکل ہے جس میں صرف پیغام بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی اسے دیکھ سکتا ہے تاہم اس کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس سے شدت پسندانہ مواد آن لائن پھیل سکتا ہے اور حکام اسے روک نہیں سکتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میٹا کے اس فیصلے کا خیرمقدم جہاں بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے کیا ہے وہیں پرائیویسی کے حامیوں نے اس کی مذمت کی۔ ای ٹو ای ای بند کرنے کے بعد، انسٹاگرام اب براہِ راست پیغامات کے ذریعے بھیجے گئے تمام مواد تک رسائی حاصل کر سکے گا، جن میں تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس شامل ہیں۔ 2019 میں، میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر پیغام رسانی میں اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ’مستقبل نجی ہے‘۔ کمپنی نے 2023 میں فیس بک میسنجر کے پیغامات کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کیا تھا اور بعد میں اسے انسٹاگرام پر بطور اختیاری فیچر متعارف کرایا تھا، جسے لازمی حصہ بنانے کا منصوبہ تھا۔

  • Related Posts

    پاکستان میں گرمی کی شدید لہر کا انتباہ: کون سے علاقے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اور آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

    پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں…

    لاہور اور کراچی کے کھانوں کا موازنہ، وسیم اکرم کی بحث سمیٹنے کی کوشش: ’لوگوں کو جو پسند ہے، انھیں وہ کھانے دیں‘

    پاکستان کے دو بڑے شہروں لاہور اور کراچی کے کھانوں کا موازنہ کوئی نئی بات نہیں تاہم جب اس موازنے میں عام صارفین کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات یا قومی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موت کے منھ میں جاتے لوگوں کے آخری وقت کے ساتھی ’ڈیتھ ڈولا‘ کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

    موت کے منھ میں جاتے لوگوں کے آخری وقت کے ساتھی ’ڈیتھ ڈولا‘ کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

    پوشیدہ سپرم‘ کی تلاش: نئی تکنیک ان مردوں کے لیے امید بن گئی جنھیں پہلے بانجھ قرار دیا گیا تھا

    پوشیدہ سپرم‘ کی تلاش: نئی تکنیک ان مردوں کے لیے امید بن گئی جنھیں پہلے بانجھ قرار دیا گیا تھا

    پاکستان میں گرمی کی شدید لہر کا انتباہ: کون سے علاقے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اور آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

    پاکستان میں گرمی کی شدید لہر کا انتباہ: کون سے علاقے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اور آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

    قیمتی گھوڑا، ڈربی میں ایک کروڑ انعام اور پُرخطر کھیل: لاہور ریس کلب کے ایک چیمپیئن جوکی کی کہانی

    قیمتی گھوڑا، ڈربی میں ایک کروڑ انعام اور پُرخطر کھیل: لاہور ریس کلب کے ایک چیمپیئن جوکی کی کہانی

    ’ماسک پہنیں اور 10 منٹ تک سانس لیں‘: وہ کتے جو انسانوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتے ہیں