لاہور اور کراچی کے کھانوں کا موازنہ، وسیم اکرم کی بحث سمیٹنے کی کوشش: ’لوگوں کو جو پسند ہے، انھیں وہ کھانے دیں‘

پاکستان کے دو بڑے شہروں لاہور اور کراچی کے کھانوں کا موازنہ کوئی نئی بات نہیں تاہم جب اس موازنے میں عام صارفین کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات یا قومی ہیروز بھی شامل ہو جائیں تو یہ بحث انتہائی دلچسپ ہو جاتی ہے۔

ایسا ہی پاکستان میں ایک بار پھر ہو رہا ہے اور چند روز سے سوشل میڈیا لاہور اور کراچی کے کھانوں اور اُن کے ذائقوں سے متعلق تبصروں سے بھرا ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم جنھوں نے اپنی زندگی کا طویل عرصہ لاہور میں گزارا اور اب کراچی میں مقیم ہیں، اُنھوں نے یہ بحث سمیٹنے کی کوشش بھی کی لیکن اس حوالے سے بات چیت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ’سوئنگ کے سلطان‘ کے لقب سے مشہور وسیم اکرم نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اُنھوں نے کھانے کی ورائٹی اور ذائقے کے حوالے سے کراچی کے حق میں ووٹ دیا، جس پر کراچی والے تو خوش ہیں تاہم لاہور والوں کو شاید وسیم اکرم کی یہ بات پسند نہیں آئی۔

image (2)

’میں نے سوچا میں یہ بحث ختم ہی کر دُوں‘

سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’میں 42 سال لاہور میں رہا ہوں، پیدائشی لاہوری ہوں، میں نے سوچا میں آج یہ بحث ختم کر ہی دوں، میں 14 سال سے کراچی میں رہ رہا ہوں، لاہور میں صرف اور صرف مرچیں ہی کھائی ہیں۔‘

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ’لاہور میں کچھ پوائنٹس ضرور مشہور ہیں، جن میں وارث نہاری ہے اور حنیفے کے پائے ہیں، مگر کراچی میں پٹھان، بلوچی، پنجابی، سندھی، کراچی والے سب کا مکس کھانا ہے، ایک ریستوران میں سب کا کھانا ملتا ہے۔‘ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں پی ایس ایل کی کمنٹری کے لیے آیا تو میں نے سوچا میں لاہور کے قدیمی کھانے منگواؤں، میں نے لاہور میں مسجد شہدا کے چکڑ چھولے، گلبرگ کے دیسی مرغ چنے اور چانپیں منگوائیں لیکن بس ان کھانوں کے نام پر مرچیں ہی کھائی ہیں۔‘

  • Related Posts

    • 2 views
    ٹک ٹاک کی دوستی، لو میرج اور پھر بہاولپوریا لٹ گیا، لاہور میں ایک حسینہ کا نیا شکار۔۔۔

    ٹک ٹاک کی دوستی، لو میرج اور پھر بہاولپوریا لٹ گیا : لاہور میں ایک حسینہ کا نیا شکار ۔۔۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے رہائشی فیاض نامی نوجوان کی…

    • 3 views
    ہاں میں دیوانی ہوں اور مجھے اپنی دیوانگی پر کوئی شرمندگی نہیں، 4 سال قبل گجرات کے علاقہ۔۔۔

    ہاں میں دیوانی ہوں اور مجھے اپنی دیوانگی پر کوئی شرمندگی نہیں : 4 سال قبل گجرات کے علاقہ کڑیانوالہ میں عشق معشوقی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ایک…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *