پاکستان میں گرمی کی شدید لہر کا انتباہ: کون سے علاقے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اور آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں سات سے 11 مئی تک جبکہ بالائی علاقوں میں آٹھ سے 10 مئی کے دوران گرمی کی شدید لہر کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے یہ انتباہ محکمہ موسمیات کی اس پیش گوئی کے بعد جاری کیا ہے جس کے مطابق بالائی فضا میں زیادہ دباؤ کے باعث درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ متوقع ہے۔حکام کو خدشہ ہے کہ اس دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل صوبہ سندھ میں کراچی اور حیدر آباد میں شدید گرمی سے کم از کم ایک، ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔ تاہم فلاحی اداروں ایدھی اور چھیپا نے ہیٹ سٹروک سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے زیادہ بتائی تھی۔محکمہ آفات سندھ کے مطابق صوبے میں ایک ہزار سے زیادہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کا امکان ہے کہ ملک کے بالائی حصوں میں 10 مئی کی شب سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔

27 اپریل کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ ملک کے موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق مئی اور جون سال کے سب سے گرم مہینے ہوتے ہیں۔ان مہینوں کے دورن جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور جنوبی و مشرقی بلوچستان ملک کے زیادہ گرم رہنے والے علاقے ہیں جہاں ہیٹ ویو کی صورت میں درجہ حرارت بعض اوقات کچھ علاقوں میں 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

  • Related Posts

    لاہور اور کراچی کے کھانوں کا موازنہ، وسیم اکرم کی بحث سمیٹنے کی کوشش: ’لوگوں کو جو پسند ہے، انھیں وہ کھانے دیں‘

    پاکستان کے دو بڑے شہروں لاہور اور کراچی کے کھانوں کا موازنہ کوئی نئی بات نہیں تاہم جب اس موازنے میں عام صارفین کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات یا قومی…

    انسٹاگرام کا پرائیویسی سے متعلق نیا فیصلہ آپ کے ’ڈی ایمز‘ میں کیا تبدیلی لائے گا؟

    ڈائریکٹ میسیجز(ڈی ایم) نوجوانوں میں مقبول سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کی ایک خاص پیشکش سمجھے جاتے ہیں لیکن آٹھ مئی 2026 سے ان کے ذریعے پیغام رسانی کا عمل اتنا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موت کے منھ میں جاتے لوگوں کے آخری وقت کے ساتھی ’ڈیتھ ڈولا‘ کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

    موت کے منھ میں جاتے لوگوں کے آخری وقت کے ساتھی ’ڈیتھ ڈولا‘ کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

    پوشیدہ سپرم‘ کی تلاش: نئی تکنیک ان مردوں کے لیے امید بن گئی جنھیں پہلے بانجھ قرار دیا گیا تھا

    پوشیدہ سپرم‘ کی تلاش: نئی تکنیک ان مردوں کے لیے امید بن گئی جنھیں پہلے بانجھ قرار دیا گیا تھا

    پاکستان میں گرمی کی شدید لہر کا انتباہ: کون سے علاقے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اور آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

    پاکستان میں گرمی کی شدید لہر کا انتباہ: کون سے علاقے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اور آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

    قیمتی گھوڑا، ڈربی میں ایک کروڑ انعام اور پُرخطر کھیل: لاہور ریس کلب کے ایک چیمپیئن جوکی کی کہانی

    قیمتی گھوڑا، ڈربی میں ایک کروڑ انعام اور پُرخطر کھیل: لاہور ریس کلب کے ایک چیمپیئن جوکی کی کہانی

    ’ماسک پہنیں اور 10 منٹ تک سانس لیں‘: وہ کتے جو انسانوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتے ہیں