’ماسک پہنیں اور 10 منٹ تک سانس لیں‘: وہ کتے جو انسانوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتے ہیں

اگلی بار جب آپ ہیلتھ چیک اپ کے لیے کسی کلینک یا ہسپتال جائیں اور آپ سے 10 منٹ کے لیے ماسک میں سانس لینے کو کہا جائے تو بغیر کسی ہچکچاہٹ یا خوف کے ایسا کر لیجیے گا۔

ہو سکتا ہے کہ میڈیکل ٹیم آپ کو ماسک میں سانس لینے کو اس لیے کہہ رہی ہو تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا آپ کینسر جیسے کسی مرض میں تو مبتلا نہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ بڑی آنت کے کینسر جیسی کچھ بیماریوں کا پتہ صرف اس وقت چلتا ہے جب وہ دوسرے یا تیسرے سٹیج پر پہنچ جاتا ہے اور اس سے ڈاکٹروں کے لیے مریض کی جان بچانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

تاہم اب ایسی تکنیک دریافت کی جا رہی ہے جس کے تحت خصوصی تربیت یافتہ کتے آپ کے سانس لیے ماسک کو سونگھ کر یہ بتا سکتے ہیں کہ آیا آپ کے جسم کے کسی حصے میں کینسر کے آثار موجود ہیں یا نہیں۔

image (4)

کینسر کا پتہ لگانے کے لیے کتوں کا استعمال اسرائیل، برطانیہ ، فرانس، جاپان، امریکا، جرمنی، تائیوان سمیت کئی ممالک میں ایک عرصے سے جاری ہے اور یہ ایک آزمودہ طریقہ ہے۔

لیکن اب انڈیا میں پہلی بار کرناٹک کے چھ مختلف ہسپتالوں میں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ایک مطالعہ کیا گیا۔

اس تحقیق میں کتوں نے 1502 مریضوں کے نمونے سونگھے اور 91 فیصد درستگی کے ساتھ یہ بتانے میں کامیاب رہے کہ کن مریضوں کو کینسر کی سات بڑی اقسام میں سے ایک لاحق ہے اور کن کو نہیں۔ ان 1502 افراد میں سے 283 کو بائیوپسی سے کینسر کی تصدیق ہوئی تھی اور 1219 کو کینسر نہیں تھا۔

  • Related Posts

    موت کے منھ میں جاتے لوگوں کے آخری وقت کے ساتھی ’ڈیتھ ڈولا‘ کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

    زندگی کے آخری لمحات میں کسی شخص کا ہاتھ تھامنے سے زیادہ بامعنی چیز رِیٹا بال کے لیے کوئی اور نہیں۔وہ کہتی ہیں کہ ’یہ لمحہ بالکل خالص ہوتا ہے…

    پوشیدہ سپرم‘ کی تلاش: نئی تکنیک ان مردوں کے لیے امید بن گئی جنھیں پہلے بانجھ قرار دیا گیا تھا

    مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ایک نئی ٹیکنالوجی ایسے مردوں میں سپرم خلیات تلاش کر رہی ہے جنھیں بتایا گیا تھا کہ ان میں سپرم (نطفہ) موجود نہیں۔یہ نومبر 2025…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موت کے منھ میں جاتے لوگوں کے آخری وقت کے ساتھی ’ڈیتھ ڈولا‘ کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

    موت کے منھ میں جاتے لوگوں کے آخری وقت کے ساتھی ’ڈیتھ ڈولا‘ کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

    پوشیدہ سپرم‘ کی تلاش: نئی تکنیک ان مردوں کے لیے امید بن گئی جنھیں پہلے بانجھ قرار دیا گیا تھا

    پوشیدہ سپرم‘ کی تلاش: نئی تکنیک ان مردوں کے لیے امید بن گئی جنھیں پہلے بانجھ قرار دیا گیا تھا

    پاکستان میں گرمی کی شدید لہر کا انتباہ: کون سے علاقے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اور آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

    پاکستان میں گرمی کی شدید لہر کا انتباہ: کون سے علاقے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اور آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

    قیمتی گھوڑا، ڈربی میں ایک کروڑ انعام اور پُرخطر کھیل: لاہور ریس کلب کے ایک چیمپیئن جوکی کی کہانی

    قیمتی گھوڑا، ڈربی میں ایک کروڑ انعام اور پُرخطر کھیل: لاہور ریس کلب کے ایک چیمپیئن جوکی کی کہانی

    ’ماسک پہنیں اور 10 منٹ تک سانس لیں‘: وہ کتے جو انسانوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتے ہیں

    ’ماسک پہنیں اور 10 منٹ تک سانس لیں‘: وہ کتے جو انسانوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتے ہیں

    لاہور اور کراچی کے کھانوں کا موازنہ، وسیم اکرم کی بحث سمیٹنے کی کوشش: ’لوگوں کو جو پسند ہے، انھیں وہ کھانے دیں‘

    لاہور اور کراچی کے کھانوں کا موازنہ، وسیم اکرم کی بحث سمیٹنے کی کوشش: ’لوگوں کو جو پسند ہے، انھیں وہ کھانے دیں‘