سال 2026میں لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جو کہ انھوں نے صرف دو ماہ بعد واپس لے لیا تھا۔کوپا امریکہ کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں شکست کے دوران میسی نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ایک پینلٹی ضائع کی تھی اور ارجنٹینا نو برس کے دوران اپنا چوتھا بڑا فائنل ہار گیا تھا۔ وہ مزید مایوسی برداشت نہیں کر سکے تھے۔
اس وقت انھوں نے کہا تھا کہ ’میرے لیے قومی ٹیم کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ میں نے اپنی تمام تر کوشش کر لی۔ چیمپیئن نہ بن پانا تکلیف دہ ہے۔‘یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ 10 برس بعد اپنی 39ویں سالگرہ سے صرف دو دن پہلے وہ نہ صرف عالمی چیمپیئن ارجنٹینا کے لیے کھیل رہے ہوں گے بلکہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن چکے ہوں گے۔ارجنٹینا کے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں میسی نے آسٹریا کے خلاف اپنے مخصوص انداز میں بائیں پاؤں سے گیند کو خوبصورتی سے گول میں بھیجا۔ 38 سالہ کھلاڑی صرف اپنی ٹیم کو مضبوط شروعات نہیں دلا رہے تھے بلکہ نئی تاریخ بھی رقم کر رہے تھے۔وہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انھوں نے یہ بھی ثابت کیا کہ وہ اب بھی عالمی فٹبال کے بادشاہ ہیں اور پھر انھوں نے چھ یارڈ کے علاقے میں کھلاڑیوں کے ہجوم کے درمیان گیند کو گول میں ڈال کر اپنا دوسرا گول کیا اور ٹیم کو دو صفر سے جیت حاصل ہوئی ۔میسی اس ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں ہیں جبکہ ارجنٹینا اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے۔





